ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کو جلد ملے گا ڈیجیٹل ٹیکسیوں کا تحفہ - محکمہ ٹرانسپورٹ

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے عوامی سہولیات کے پیش نظر یونین ٹریٹری کو ڈیجیٹل ٹیکسیوں کی فراہمی کی جائے گی۔

جموں و کشمیر کو جلد ملے گا ڈیجیٹل ٹیکسیوں کا تحفہ

author img

By

Published : Nov 20, 2020, 10:28 PM IST

چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم نے آج جموں و کشمیر میں ڈیجیٹل ٹیکسی خدمات کی فراہمی کے بارے میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی۔

میٹنگ میں ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ اور ٹرانسپورٹ کے انتظامی سیکرٹریوں، جموں و کشمیر کے صوبائی کمشنرز، سرینگر اور جموں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور آر ٹی او جموں کے انتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ کمپنیز ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کوئی بھی کمپنی یا پارٹنرشپ ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ فرم لائسنس کے لیے درخواست دے سکتی ہے۔ تاہم محکمہ جموں و کشمیر سے آئی ٹی پروفیشنلز کی کسی رجسٹرڈ کمپنی / فرم کو ترجیح دے گا۔

مطلع شدہ قوانین کے مطابق درخواست دہندگان کو کم سے کم تین سال تک کام کرنا ضروری ہے۔ اس میں جی ایس ٹی اور پین کے علاوہ کم از کم 50 ٹیکسیوں / آٹووں ہونے چاہیے۔ آڈٹ شدہ فائنانشل سسٹیٹمنٹ کے ساتھ 'ڈیولوپیڈ ایم آئی ایس سسٹم' یا 24 گھنٹے خدمات فراہم کرنے والا کنٹرول روم یا ویب پورٹل / موبائل ایپلیکیشن ہونا چاہئے۔ اس کے علاوہ خدمات انجام دینے والے علاقے میں ایک رجسٹرڈ آفس بھی ہونا لازمی ہے۔

انتطامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ان اصولوں کے تحت عطا کردہ لائسنس کی مدت پانچ برس تک رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں و کشمیر کی آب و ہوا میں ترقی کی خوشبو آرہی ہے'

بیان کے مطابق اگر لائسنس دہندہ کسی بھی طے شدہ شرائط یا ضوابط کی تعمیل کرنے میں ناکام رہے یا کسی مسافر کے ذریعہ لائسنس دہندگان کے خلاف کوئی شکایت کی گئی ہے تو لائسنسنگ اتھارٹی کے ذریعہ لائسنس دہندگان کی طرف سے معطل یا منسوخ کیا جاسکتا ہے۔

علاوہ ازیں انتظامیہ کی جانب سے طے شدہ کرایہ وصول کرنا ہوگا اور لائسنس لینے والا کرایہ کی شرح کے ساتھ ساتھ ویب سائٹ / انٹرنیٹ سے چلنے والے ایپ پر کرایہ کی شرح ظاہر کرے گا جو لائسنس کو مربوط کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.