سرینگر: سرینگر میونسپل کارپوریش کے کمشنر اور اسمارٹ سٹی کے سی ای او اطہر عامر خان نے کہا کہ ڈیجیٹل کیو آر ہاؤس کوڈ کا مقصد شہر سرینگر میں جدید طرز کی خدمات اور سہولیات کو فراہم کرنا یے۔وہیں اس طریقہ کار سے بہتر منصوبہ سازی کی جاسکتی ہے۔ان باتوں کا اظہار اطہر عامر خان نے پیر کو سرینگر میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ گھر کا پتہ معلوم کرنے کے لیے ہر میٹروپولیٹن سٹی میں ایک مخصوص سسٹم ہوتا ہے جو کہ اب شہر سرینگر میں بھی فراہم کیا جارہا ہے۔اطہر عامر نے کہا کہ ڈیجیٹل کیو آر کوڈ سے گھر کی مکمل ڈاکو منٹیشن ہوتی ہے،جس یہ پتہ کیا جا سکتا ہے کہ گھر کس کے لیے استعمال ہوتا ہے۔کمرشل مقاصد کی خاطر یا رہائش کے لیے۔اس کے علاوہ بجلی کنکشن،پانی اور دیگر سہولیات کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں: Smart city Srinagar Project کرن نگر سرینگر میں اسمارٹ سٹی کا کام لوگوں کے لیے درد سر کیوں بن گیا
انہوں نے مزید کہا کہ پورے شہر کی جی آئی ایس میپنگ کی گئی ہے۔ شہر سرینگر میں گھر گھر یہ سروے کیا جارہا ہے اور اب تک 2 لاکھ 30 ہزار گھروں کو اب تک اس سروے میں لایا گیا ہے۔موصوف نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل کیو آر ہاؤس کوڈ کے لیے ہر گھر کے سامنے ایک بورڈ نصب کیا جائے گا جس پر کیو آر کوڈ درج ہوگا۔