ETV Bharat / state

Passport Office in Srinagar: ڈیجٹیل دعوؤں کے بیچ لوگ قطاروں میں رہنے پر مجبور کیوں؟

کشمیر کا پاس پورٹ دفتر مصروف ترین بلوارڈ روڑ پر واقع ہے۔ ایسے میں ذاتی طور دفتر بلائے جانے والے افراد کو سڑک کے کنارے بیٹھنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے کیونکہ دفتر کے اندر بھیٹنے کے لیے کسی قسم کی سہولیت دستیاب نہیں رکھی گئی ہے۔ No Waiting Facility in Passport Office in Srinagar

digital-india-claims-in-j-and-k-a-dream-locals-forced-to-stay-on-long-queues-in-passport-office-srinagar
ڈیجٹیل دعوؤں کے بیچ لوگ قطاروں میں رہنے پر مجبور کیوں؟
author img

By

Published : Aug 13, 2022, 3:56 PM IST

سرینگر: ملک کی باقی ریاستوں اور دیگر یوٹیز کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کو بھی ڈیجٹل طور با اختیار بنانے اور تمام سہولیات آن لائن دستیاب کرانے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے حال ہی میں ڈیجٹل ہفتہ بھی منایا گیا جس دوران کئی سرکاری تقریبات کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Digital Week in JK لیکن سرکار کے ان دعوؤں اور وعدوں کے بیچ اب بھی یہاں پاس پورٹ دفتر کے باہر درخواست گزاروں کو اسی طرح کی لمبی قطاروں میں گھنٹوں اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔ Long Queues In Passport Office Srinagar

ڈیجٹیل دعوؤں کے بیچ لوگ قطاروں میں رہنے پر مجبور کیوں؟

ایسے میں نہ صرف درخواست گزاروں کا کافی وقت ضائع ہو جاتا ہے بلکہ ستم ظریفی یہ ہے کہ ویٹینگ روم کی سہولیت نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں خاص طور پر عمر رسیدہ افراد کو بے حد مشکلات اور ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ No Waiting Hall in Passport Office Srinagar کشمیر کا پاس پورٹ دفتر مصروف ترین بلوارڈ روڑ پر واقع ہے۔ ایسے میں ذاتی طور دفتر بلائے جانے والے افراد کو سڑک کے کنارے بیٹھنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے کیونکہ دفتر کے اندر بیٹھنے کی خاطر کسی قسم کی سہولیت دستیاب نہیں رکھی گئی ہے۔ Passport Office in Srinagar

کچھ برس قبل پاس پورٹ دفتر کے اندر ایک ویٹنگ ہال موجود تھا لیکن اس وقت وہ بند پڑا ہے، جس کے نتیجے میں یہاں آنے والے عمر رسیدہ افراد کو اسی طرح سڑک کے کناروں پر بھیٹھا ہوا دیکھا جاسکتا یے۔ ایسے میں سیاحتی اعتبار سے اہم جگہ ہونے کی وجہ بیلوارڈ روڈ پر ٹریفک کا کافی دباؤ رہتا یے اور اس مصروف ترین سڑک کو کراس کرنا، خاص کر عمر رسیدہ لوگوں کے لیے مشکل معاملہ بن جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کوروناوائرس: بندشوں کے دوران پاسپورٹ کی ضرورت کیوں؟

پاس پورٹ دہنگان کا کہنا ہے کہ اگرچہ ڈیجٹل انڈیا اور ڈیجٹل کشمیر کی باتیں کہی جارہی ہیں تو اس جانب بھی سرکار کو اپنی توجہ مبذول کرانی چاہیے، تاکہ پاس پورٹ دہندگان کو یہاں جسمانی طور آنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ آن لائن فارم جمع کرنے کے علاوہ ڈیجیٹل طور پاس پورٹ دہندگان کے لیے کوئی سہولیت دستیاب نہیں ہے۔

اس مسئلے کے تعلق سے جب نمائندے نے پاس پورٹ دفتر جاکر پاس پورٹ افسر سے بات کرنی چاہی تاہم متعلقہ افسر نے بیمار ہونے کی بات کہہ کر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ اس بابت متعلقہ حکام توجہ دیں اور اپنی فرض شناس کا ثبوت پیش کرکے لوگوں کو راحت پہنچائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.