ETV Bharat / state

سرینگر: اسکول فیس کے خلاف احتجاج

مختلف سکولوں سے وابستہ والدین نے سرینگر میں کشمیر پریس کلب کے باہر اسکول فیس کے خلاف احتجاج کیا۔

اسکول فیس کے خلاف احتجاج
اسکول فیس کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Jun 27, 2020, 9:00 PM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے شہر سرینگر میں آج مختلف پرائیویٹ اسکولوں کے والدین کے ایک گروپ نے کشمیر پریس کلب کے باہر زبردست مظاہرہ کیا۔ والدین نے ہاتھوں میں پلے کارڈس لیے ہوئے تھے۔ جن پر لکھا تھا 'نو اسکول فی'

اسکول فیس کے خلاف احتجاج

اس موقعے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اطہر نامی ایک گارجین نے پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جی این وار اور کچھ خود غرض افراد جو اپنے آپ کو پیرینٹس ایسوسی ایشن کے ممبران کہتے ہیں وہ طلبہ کے والدین کے خلاف کام کرتے ہیں اور سرا سر جھوٹ پر مبنی باتیں کرتے ہیں۔ انہوں کہا کہ 'نہ ہم اسکول کی فیس، نہ ہم ٹیوشن فیس اور گاڑی کا کرایہ دینے کے لائق ہیں۔ ہماری حالت بد سے بدتر ہوچکی ہے۔'

اس دوران انہوں نے موجودہ انتظامہ سے معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.