ETV Bharat / state

زیر حراست پی ڈی پی رہنما نعیم اختر اسپتال منتقل - اردو نیوز

پارٹی کے ترجمان نجمو ثاقب کا کہنا تھا کہ "وہ اب ٹھیک ہیں تاہم ابھی بھی انہیں طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔"

زیر حراست پی ڈی پی رہنما نعیم اختر اسپتال منتقل

author img

By

Published : Jan 14, 2021, 1:13 PM IST

سابق وزیر اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سینئر رہنما نعیم آختر کو جمرات کے روز ناسازگار طبیعت کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پارٹی کے ترجمان نجمو ثاقب نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "نعیم صاحب گزشتہ 20 روز سے سرینگر کے ایم ایل اے ہوسٹل میں زیر حراست ہیں اور آج رات کو طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں خیبر ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔"
اُن کا مزید کہنا تھا کہ "وہ اب ٹھیک ہیں تاہم ابھی بھی انہیں طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔"
وہیں نعیم اختر کی بیٹی شہریار خانم نے سماجی رابطہ ویبسائٹ پر اس حوالے سے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ "ایک پولیس آفیسر نے مجھے رات کو اطلاع دی کہ میرے والد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ وہ تقریباً 40 منٹ تک بیہوش تھے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.