جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں محکمہ آیوش کی جانب سے صحافیوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کی غرض سے قوت مدافعت بڑھانے کی ادویات تقسیم کی گئیں-
اس سلسلے میں محکمہ آیوش کی ایک ٹیم نے سرینگر میں واقع پریس کالونی میں آکر صحافیوں کے درمیان یہ ادویات تقسیم کیں۔ اس کا مقصد صحافیوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنا ہے۔
اگر ان ادویات کا استعمال عمل میں لایا جائے تو انسان کی قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے تاکہ وہ کورونا وائرس سے مقابلہ کرسکے۔ محکمہ کے ایک عہدیدار نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ صحافی حضرات کا کام بہت ہی نازک ہے اور وہ لاک ڈاؤن کے دوران بھی فیلڈ میں کام کرتے ہیں تو ان کو کورونا وائرس کا شکار ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔
لہٰذا محکمہ آیوش نے صحافیوں کے درمیان یہ ادویات تقسیم کیں تاکہ صحافی حضرات ان ادویات کا استعمال کرکے اپنی قوت مدافعت کو بڑھائے جو انہیں وائرس سے مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔