واضح رہے کہ گذشتہ 10 مارچ کو عدالت نے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا تھا۔ سماعت کے دوران عدالت نے ای ڈی کو ہدایت کی تھی کہ وہ محبوبہ مفتی کے خلاف جاری کردہ سمن پر زور نہیں دیں گے۔
ای ڈی نے محبوبہ مفتی کو 15 مارچ کو پوچھ گچھ کے لئے حاضر ہونے کا حکم دیا تھا۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ ای ڈی کی طرف سے انہیں جاری کردہ نوٹس میں ملزم یا گواہ کے طور پر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے لیکن اس نوٹس میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ محبوبہ کو کس معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے بلایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ محبوبہ مفتی کسی بھی معاملے میں ملزم نہیں ہیں اور انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹنے کے بعد جب سے انہیں تحویل میں لیا گیا ہے تب سے انہیں اور ان کے کنبہ کے افراد کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔