جموں و کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 4100 سے تجاوز کر گئی ہے۔
گزشتہ روز سے پندرہ سے زائد اموات درج کی گئی ہیں جس کے بعد یہاں ہلاکتوں کی تعداد 4107 ہو گئی ہے۔
ادھر حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق خطہ میں گزشتہ روز 1184 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 302651 ہو گئی ہے۔ تاہم ان میں صرف 21817 کیسز فعال ہیں۔
جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2880 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ یہاں صحتیاب ہوئے افراد کی مجموعی شرح 276733 ہو گئی ہے، جن میں 171271 کشمیر اور 105462 جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔
اگر کورونا مثبت معاملوں کی بات کی جائے تو 187053 کشمیر میں اور 115598 جموں میں درج کئے گئے۔
جموں میں اگرچہ مثبت معاملوں کی تعداد کم ہے۔ تاہم یہاں ہلاکتوں کی شرح زیادہ ہے۔
فروری ماہ میں جموں و کشمیر میں کورونا فعال معاملوں کی تعداد 600 سے کم ہو گئی تھی۔ تاہم دوسری لہر کی وجہ سے یہاں کیسز میں ہوش رہا اضافہ ہوا۔