ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں 49 مزید سی آر پی ایف بٹالین کی تعیناتی کا حکم

author img

By

Published : Nov 18, 2020, 6:02 PM IST

جموں و کشمیر میں 28 نومبر سے ہونے والے ڈی ڈی سی اور پنچایت ضمنی انتخابات کے پیش نظر یونین ٹریٹری میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی 49 اضافی بٹالین کو تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

فائل فوٹو/ اے این آئی
فائل فوٹو/ اے این آئی

تفصیلات کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ نے آئندہ پنچایت اور ضلعی ترقیاتی کونسلوں کے انتخابات کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سی آر پی ایف کی 49 اضافی بٹالین کو تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ان بٹالین کو ملک کی مختلف ریاستوں سے جموں و کشمیر منتقل کیا جارہا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ اسلحہ، فسادات کے دوران سیکیورٹی فورسز کی جانب سے استعمال کیے جانے والے آلات اور گرم ملبوسات کا انتظامات کریں۔ ذرائع نے بتایا کہ وادی میں سرد موسم کے پیش نظر گرم ملبوسات فراہم کرنے پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔

کشمیر میں 38 فیصد آبادی کورونا کے رابطے میں آئی ہیں: سروے

رواں ماہ کی 28 تاریخ سے جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔ یہ انتخابات 8 مرحلوں میں منعقد ہونگے۔ پہلے مرحلے میں ووٹ 28 نومبر کو ڈالے جائیں گے اور پولنگ کا آخری مرحلہ 19 دسمبر کو ہوگاجبکہ ووٹوں کی گنتی 22 دسمبر کو ہوگی۔

ڈی ڈی سی اور پنچایت ضمنی انتخابات کا انتخاب بیلٹ کے ذریعے ہوگا، جبکہ میونسپلٹی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے ذریعہ کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.