ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی چیئرپرسن کا انتخاب چار اضلاع میں 6 فروری کو ہوگا - JAMMU AND KASHMIR NEWS

چار اضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنرز کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے تاکہ 6 فروری کو ڈی ڈی سی کے چیئرپرسن اور وائس چیئرپرسن کے لئے انتخابات عمل میں لائے جاسکے-

ڈی ڈی سی چیئرپرسن کا انتخاب چار اضلاع میں 6 فروری کو ہوگا

author img

By

Published : Feb 2, 2021, 12:06 PM IST

جموں و کشمیر کے چار اضلاع میں 6 فروری کو ڈی ڈی سی چیئرپرسن و ڈپٹی چیئرپرسن کے انتخابات عمل میں لائے جا رہے ہیں- رواں ماہ کی 6 فروری کو ضلع ترقیاتی کونسلروں (ڈی ڈی سی) کے چیئرپرسن اور وائس چیئرپرسن کے انتخاب کے لئے نوٹس جاری کیا گیا ہے-

جن اضلاع میں پہلے مرحلے کے تحت ڈی ڈی سی چیئرپرسن کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا ان میں جموں، کٹھوعہ، شوپیاں اور کولگام شامل ہیں-
جموں صوبے کے دو جبکہ کشمیر کے دو اضلاع میں 6 فروری کو مذکورہ اضلاع میں ڈی ڈی سی کونسلروں کا ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا اور اس کے بعد ان اضلاع میں چیئرپرسن کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
اس سلسلے میں ان چار اضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنرز کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کردی گئی ہے تاکہ 6 فروری کو ڈی ڈی سی کے چیئرپرسن اور وائس چیئرپرسن کے لئے انتخابات عمل میں لائے جاسکے-
خیال رہے دیگر اضلاع میں اس طرح کے انتخابات 10 اور 20 فروری تک منعقد کرانے کی تیاری کی جارہی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر جموں و کشمیر کے کے شرما نے کہا "شوپیاں، کولگام، کٹھوعہ اور جموں سمیت چار اضلاع کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کی گئی اور ان انتخاب کا عمل 20 دن میں مکمل کرنا ہے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.