ضلع مجسٹریٹ سرینگر محمد اعجاز اسد DC Srinagar Ajaz Asad نے لوگوں سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے وضع کیے گئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین DC Srinagar on Covid SOPs کرتے ہوئے کہا ’’رہنما خطوط کی خلاف ورزی ہی کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔‘‘
ڈی سی سرینگر DC Srinagar Ajaz Asadنے عوام کو خبر دار کیا ہے کہ ’’امیکرون کے خطرے کو معمولی نہ سمجھیں اور اگر کووڈ ایس او پیز پر عمل نہیں کیا گیا تو اومیکرون سرینگر سے دور نہیں ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ کووڈ کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کے خلاف کارروائی تیز کر دی گئی ہے اور روزانہ ایک سو چالان کئے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: Health Staff Leave Cancelled In JK: جموں میں کورونا کیسز میں اضافہ، صحت عملہ کی چھٹیاں منسوخ
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سرینگر نے مزید کہا ہے کہ ضلع ہسپتالوں میں ایک درجن نئے آکسیجن پلانٹ نصب کئے گئے ہیں جبکہ کورونا مریضوں کی دیکھ بال اور علاج کی خاطر 5سو بستروں والا کووڈ ہسپتال بھی موجود ہے، اور علاج کے لیے طبی عملے کی بھی کوئی کمی نہیں ہے۔