تفصیلات کے مطابق تفضل حسین کو آج دوپہر این آئی اے کی ایک ٹیم نے سرینگر کے مضافات نوگام میں واقع انکی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ این آئی اے نے تفضل حسین کی پیر باغ رہائش گاہ پر چھاپے ڈالے تھے تاہم وہ اس وقت وہاں موجود نہیں تھے۔ جس کی وجہ سے ایجنسی کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا تھا۔
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے رہنے والے نوید بابو حزب المجاہدین کے کمانڈر تھے اور انہیں رواں برس جنوری میں معطل شدہ پولیس کے ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا جب وہ سرینگر سے جموں کی طرف جا رہے تھے۔ ان کی تحویل سے اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔ ان کی گرفتاری کے بعد اس تعلق سے کیس درج کر کے معاملے کو این آئی اے کے سپرد کیا گیا ہے۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی اس معاملے کو دیکھ رہی ہے اور اسی سلسلے میں آج یہ گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
دیویندر سنگھ کیس میں ایک اور شخص کی گرفتاری - دیویندر سنگھ معاملہ
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کا دعویٰ ہے کہ سرینگر کے نوگام علاقے میں ایک شہری تفضل حسین کو گرفتار شدہ عسکریت پسند نوید بابو اور معطل شدہ ڈی ایس پی دویندر سنگھ کیس کے تعلق سے گرفتار کیا گیا ہے۔