ETV Bharat / state

دربارِ مو ملازمین کو رہائش خالی کرنے کے لئے 21 اگست تک کی مہلت - Darbar Move Employees Accommodation

دربارِ مو کے سلسلے میں جموں صوبے سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو اپریل تا اکتوبر کے دوران سرینگر میں سرکاری رہائش گاہوں یا کرایہ پر لئے ہوئے ہوٹلوں میں چھ ماہ کے لئے سرکار کی طرف سے رہائش ملتی تھی- جب کہ کشمیر صوبے سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو جموں شہر میں اکتوبر سے اپریل تک رہائش دستیاب رکھی جاتی تھی-

دربار مو ملازمین کو رہائش خالی کرنے میں ایک ماہ کی توسیع

author img

By

Published : Jul 27, 2021, 7:36 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے سول سکریٹریٹ ملازمین کو جموں اور سرینگر میں سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کے لئے مزید ایک ماہ کی مہلت دی ہے۔

دربار مو: ملازمین کو رہائش خالی کرنے کے لئے 21 اگست تک کی مہلت

جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر منوج کمار دیویدی کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے- حکم نامے کے مطابق سول سکریٹریٹ ملازمین کو سرکاری رہائش گاہوں کو خالی کرنے کے لئے مزید 30 روز کی مہلت دی جاری ہے- حکم نامے میں ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریز کو ہدایت دی گئی ہے کہ ملازمین کو تین روز کی چھٹی دی جائے تاکہ ان کو اپنا گھریلو سامان نکالنے میں وقت ملے- یاد رہے کہ گزشتہ ماہ انتظامیہ نے سول سکریٹریٹ کی منتقلی یعنی دربارِ مو کے متعلق ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی سرکاری رہائش گاہ خالی کی جائے- انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جموں صوبے کے ملازمین سرینگر میں سرکاری رہائش گاہوں کو خالی کرے جب کہ کشمیر صوبے کے ملازمین جموں شہر میں رہائش گاہیں خالی کریں- دربارِ مو کے سلسلے میں جموں صوبے سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو اپریل تا اکتوبر کے دوران سرینگر میں سرکاری رہائش گاہوں یا کرایہ پر لئے ہوئے ہوٹلوں میں چھ ماہ کے لئے سرکار کی طرف سے رہائش ملتی تھی- جب کہ کشمیر صوبے سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو جموں شہر میں اکتوبر سے اپریل تک رہائش دستیاب رکھی جاتی تھی- چونکہ سرکار نے سول سکریٹریٹ میں ای موڈ کے ذریعے فائلیں اور دیگر دستاویزات دستیاب رکھنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کا استعمال کیا جس سے ملازمین کی منتقلی یعنی دربارِ مو رواں برس کو منسوخ کیا گیا-

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں دربار مو کی 149سالہ قدیم روایت کا خاتمہ

عام رائے ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد دربارِ مو کی صدیوں پرانے روایت کا خاتمہ کیا گیا ہے تاہم سرکار کی طرف سے اس کو مسترد کیا گیا ہے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.