ETV Bharat / state

ایچ ایف فاؤنڈیشن نے کیا کئی افراد ایوارڈ سے سرفراز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 1, 2024, 2:32 PM IST

HF Foundation Srinagar Programme: معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لئے کام کرنے والے مختلف شعبہ ہائے فکر سے وابستہ افراد کو سرینگر میں ایک تقریب کے دوران اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔

ایچ ایف فاؤنڈیشن نے کیا کئی افراد ایوارڈ سے سرفراز
ایچ ایف فاؤنڈیشن نے کیا کئی افراد ایوارڈ سے سرفراز
ایچ ایف فاؤنڈیشن نے کیا کئی افراد ایوارڈ سے سرفراز

سرینگر (جموں کشمیر) : ایچ ایف فاؤنڈیشن، سرینگر کی جانب سے آج جموں کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب کے دوران ایوارڈ سے نوازے گئے افراد کی جانب سے سماج کے تئیں خدمات کو سراہا گیا۔

معروف آرٹسٹ علی محمد بقال، معروف گلوکار منیر احمد میر، انٹر پیونر نور محمد اور جنوبی کشمیر کے معروف صحافی شبیر بٹ کو بھی انعام سے نوازا گیا اور سوسایٹی کے تئیں انکی خدمات کو سراہا گیا۔ اپنے خطاب میں ایچ ڈی فاؤنڈیشن کے چیئرمین ارشد ڈار نے بتایا کہ فاؤنڈیشن، سماج کے اندر مثبت تبدیلی کے لیے کام کرنے والے افراد کو ہر سال انعام سے نوازتی ہے جبکہ اس کے علاوہ ان کی فاؤنڈیشن یتیم اور نادار بچوں کی کفالت کے حوالے سے بھی کام کر رہی ہے۔

اس موقع پر جن دیگر اشخاص کو انعامات سے نوازا گیا ان میں جاوید اقبال، امتیاز لون، توصیف رضا، آفاق رشید، امتیاز ملک، اور نیوز ایٹین کے سروش کفیل قابل ذکر ہیں۔ فاؤنڈیشن کے چیجرمین نے بتایا کہ ہر برس سال کے اختتام پر ان کی فاؤنڈیشن کی جانب سے اہم شخصیات کی خدمات کو سراہا جاتا ہے اور انہیں انعامات سے نوازا جاتا ہے تاکہ سماج میں انکی خدمات کو یاد رکھا جا سکے۔

مزید پڑھیں: Chinar International initiative چنار انٹرنیشنل کی جانب سے سرینگر میں تقریب کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ سماج کی بہبود کے متعلق سوچنے والے اور کام کرنے والے افراد ذی حس ہوتے ہیں جن کی کوششوں سے کئی افراد متاثر ہوتے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ آنے والے سال میں بھی فاؤنڈیشن ایسے افراد کو انعامات سے سرفراز کرے گی جنہوں نے سماج کے تئیں بہبودی کے کام کئے ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.