ETV Bharat / state

سری نگر: سی آر پی ایف کے ہیڈ کانسٹیبل نے خودکشی کرلی - CRPF head constable

جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے سول سکریٹریٹ میں تعینات ایک علیل سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ہیڈ کانسٹیبل نے دوران ڈیوٹی خود پر گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔

سی آر پی ایف ہیڈ کانسٹیبل نے خودکشی کرلی

author img

By

Published : Mar 21, 2020, 11:36 AM IST

سی آر پی ایف کے پی آر او نیرج راٹھور نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا: 'ہلاک شدہ سی آر پی ایف اہلکار نے خودکشی کرلی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا ہے۔ موت کی اصل وجہ جاننے کے لئے تحقیقات ہوگی'۔

ذرائع نے بتایا کہ سول سکریٹریٹ میں تعینات سی آر پی ایف 23 بٹالین سے وابستہ ہیڈ کانسٹیبل دلباغ سنگھ نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کو قریب ساڑھے بارہ بجے دوران ڈیوٹی خود پر گولی چلائی۔

انہوں نے کہا کہ گولی چلنے کی آواز سنتے ہی سول سکریٹریٹ میں تعینات دوسرے سی آر پی ایف اہلکار دلباغ سنگھ کے پاس پہنچے اور انہیں خون میں لت پت پایا۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمی سی آر پی ایف ہیڈ کانسٹیبل کو فوری طور پر نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والا مہلوک سی آر پی ایف اہلکار گذشتہ چند ہفتوں سے علیل تھا اور اس کا علاج چل رہا تھا۔ سی آر پی ایف اہلکار کے قبضے سے ایسا کوئی دستاویز برآمد نہیں ہوا ہے جس سے یہ معلوم ہوجائے کہ اس نے خودکشی کا قدم کیوں اٹھایا۔

قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے یوگا اور آرٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرانے کے باوجود بھی جموں وکشمیر میں تعینات سیکورٹی فورس اہلکاروں میں خودکشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔

مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع شریپد نائیک نے گذشتہ برس دسمبر میں لوک سبھا میں فوجی جوانوں کی طرف سے خودکشیاں کرنے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سال 2010 سے سال 2019 کے دوران 1113 فوجی اہلکاروں نے خودکشی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.