ETV Bharat / state

G20 Summit in Kashmir جھیل ڈل میں مورک ڈرل، ہاوس بوٹوں کو کھنگالا گیا

جی ٹوئنٹی اجلاس کے پیش نظر جمعے کے روز سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر جھیل ڈل میں ہاؤس بوٹوں کی تلاشی لی گئی جبکہ آس پاس علاقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وہیں مارین کمانڈوز نے بھی دن بھر ڈل میں مورک ڈرل کی۔

crpf-commandos-conduct-special-drill-in-dal-lake-ahead-of-g20-summit
جھیل ڈل میں مورک ڈرل، ہاوس بوٹوں کو کھنگالا گیا
author img

By

Published : May 19, 2023, 11:04 PM IST

جھیل ڈل میں مورک ڈرل، ہاوس بوٹوں کو کھنگالا گیا

سرینگر: شہر آفاق جھیل ڈل میں جمعے کے روز سکیورٹی فورسز نے مشترکہ طورپر ہاوس بوٹوں کی تلاشی لی ۔معلوم ہوا ہے کہ مارین کمانڈوز نے جھیل ڈل کے اردگردعلاقوں کا جائزہ لیا ۔اطلاعات کے مطابق جی ٹوئنٹی اجلاس کے پیش نظر جمعے کے روز سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر جھیل ڈل میں ہاؤس بوٹوں کی تلاشی لی۔ ذرائع خصوصی بوٹوں میں سوار سی آر پی ایف اہلکاروں نے سبھی ہاوس بوٹوں کی تلاشی لی جس دوران وہاں پر موجود لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کئے جارہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ کافی دیر تک جھیل ڈل میں ہاوس بوٹوں کی تلاشیاں لی گئیں جبکہ آس پاس علاقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ان کے مطابق جھیل ڈل کے اردگر دعلاقوں پر خصو صی ڈرون کیمروں کے ذریعے نظرگزر رکھی جارہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جھیل ڈل کے اندرونی علاقوں میں بھی سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ۔

ذرائع نے بتایا کہ مارین کمانڈوز نے بھی دن بھر ڈل میں مورک ڈرل کی جس دوران جھیل ڈل کے پورے علاقے کا جائزہ لیا گیا۔دریں اثنا جمعے کے روز سرینگر شہر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیا اور جگہ جگہ پر ناکہ چیکنگ پوائنٹس قائم کئے گئے جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی تھی۔

معلوم ہوا ہے کہ جمعے کے روز بھی پولیس اور سی آر پی ایف کے سینئر آفیسران نے لالچوک اور اس کے گرد نواح علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کا جائزہ لیا۔جمعے کے روز سراغ رساں کتوں کی مدد سے لالچوک اور اس کے گرد نواح علاقوں کی تلاشی لی گئی۔

مزید پڑھیں: G20 Summit In Kashmir جی ٹوئنٹی اجلاس کے بارے میں مشکوک آئی ایس ڈی نمبرات افواہیں پھیلا رہے ہیں، کشمیر پولیس

انہوں نے بتایا کہ پورے شہر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیا ہے جبکہ مشکوک نظر آنے والے افراد پر سی سی ٹی وی کے ذریعے نظر گزر رکھی جارہی ہے۔ایک سرکار ی عہدیدار نے بتایا کہ سرینگر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر شہر بھر میں ناکوں کا جال بچھایا گیا ۔ان کے مطابق جی ٹوئنٹی اجلاس کو پر امن طریقے سے اختتام تک پہنچانے کی خاطر سبھی تیاریاں مکمل کی گئی ہیں جبکہ سیکورٹی فورسز کو بھی جگہ جگہ تعینات کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.