ETV Bharat / state

Social Crimes In Srinagar جموں و کشمیر کے سرینگر میں بڑھتے ہوئے سماجی جرائم - سرینگر میں بڑھتے ہوئے سماجی جرائم

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں سماجی جرائم میں 2023 میں اب تک اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ اس حوالے سے سرینگر پولیس کے سینئر افسر نے ای ٹی وی بھارت سے تفصیلی گفتگو کی ہے۔ پوری خبر پڑھیں۔۔۔

جموں و کشمیر کے سرینگر میں بڑھتے ہوئے سماجی جرائم

author img

By

Published : Jul 3, 2023, 6:36 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت میں عسکریت پسندی سے متعلق واقعات میں کمی دیکھی گئی ہے لیکن سماجی جرائم جیسے جعلسازی، جوا، جسم فروشی، منشیات کے استعمال وغیرہ میں 2023 میں اب تک اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ جہاں امسال ابھی تک جنسی زیادتی اور چھیڑ چھاڑ کے تقریبا پانچ ماملے سرینگر شہر میں رپورٹ ہوئے ہیں وہیں جسم فروشی کے دو، چھرا مارنے کے چار اور جعلسازی اور جوے کے متعدد معملات سامنے آئے ہیں۔

اس حوالے سے سرینگر پولیس کے سینئر افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "جعلسازی، منشیات اور جوے کے متعدد معاملے آئے دن سامنے آتے رہتے ہیں اور کارروائی بھی کی جاتی ہے۔ منشیات کے حوالے سے کئی بیداری پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ جلد اس وبا پر قابو پا لیا جائے گا۔ ہمارے سامنے اس وقت خواتین کے خلاف جرم میں اضافہ اور نابالغ جرائم مسئلہ ہے۔" ان کا مزید کہنا ہے کہ "نابالغوں کے ہاتھوں زیادہ تر جریم غصہ اور ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ جس وجہ سے قانونی کارروائی کے علاوہ ان کو طبی اور مشاورت کے لئے بجھا جاتا ہے۔ اس کے مزید رواں برس شہر میں جسم فروشی کے دو معملے سامنے آئے، جہاں ہم نے ملزمین کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت معملے درج کیے۔ وہیں خواتین کے لئے ہیلپ لائن نمبر 9596770601 اور 9596770602 جاری کے گئے ہیں۔ وہ خصوصی طور پر خواتین سے متعلق مسائل کے لیے ہیں اور 24x7 کام کر رہے ہیں۔ اس کے مزید سی آر پی سی کی مختلف دفعات کے مطابق کرایہ دار کی تصدیق کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کئی جرائم میں کرائے پر رہنے والے افراد کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تصدیق نہ کرنے پر مالک مکان کے خلاف آئی پی سی کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ "

امسال سامنے آئے چند پریشان کن جرم کی تفصیلات فرہم کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ "22 فروری کو، محمد اشرف لون ولد علی محمد لون سکینہ ٹانگھار (پلوامہ) نامی ایک شخص کو سکمز سورہ میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ اس کے خلاف (ایف آئی آر نمبر 07/2023) تعزیرات ہند کی دفعہ 354-اے اور سیکشن 7، 8 POCSO ایکٹ کے تحت صورہ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ اسی طرح، 4 مارچ کو، دو چھیڑ چھاڑ کرنے والوں - کنی ڈیور حول کے رہنے والے ثاقب مہراج شیخ ولد مہراج الدین اور فیضان یوسف شیخ ولد محمد یوسف کو دال گیٹ کے قریب ایک لڑکی کا پیچھا کرنے اور ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ اس کے بعد 14 مارچ کو، ایک 9 سالہ لڑکی کو اس کے ٹیوشن ٹیچر نے جنسی طور پر ہراساں کیا اور اسے نامناسب طریقے سے چھوا۔ ملزم عبدالواحد بٹ ولد عبدالرحمن بٹ ساکن خان کالونی چنا پورہ نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ ایف آئی آر نمبر 14 آف 2023 سیکشن 354 آئی پی سی اور 12 پوکسو ایکٹ کے تحت چھان پورہ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔"

ان کا کہنا تھا ''امسال اپریل کے مہینے میں ایک نہیں دو جسم فروشی کے معملات سامنے آئے۔ 3 اپریل کو، باغ مہتاب میں کرائے کے مکان میں جسم فروشی کے ایک ریکیٹ کا پردہ فاش کیا گیا۔ دو افراد (ارشاد احمد بٹ ساکنہ پامپور (پلوامہ) اور محمد شفیع حجام ساکنہ کریم آباد (پلوامہ)) کو غیر اخلاقی اسمگلنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 3، 4 اور 8 کے تحت ایف آئی آر نمبر 19/2023 میں گرفتار کیا گیا۔ چار سیکس ورکرز (تمام سرینگر کے مقامی) اور دو صارفین کو حراست میں لیا گیا۔ غیر اخلاقی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے والے گھر کے مالک کو بھی آئی ٹی پی اے کی دفعہ 3 کے تحت گرفتار کیا گیا۔ آئی ٹی پی اے کی دفعہ 18 کے تحت ان کے گھر کو سیل کر دیا گیا تھا۔ دونوں اہم ملزمان کے خلاف کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس کے بعد 11 اپریل کو نوگام میں جسم فروشی کے ایک اور ریکٹ کا پردہ فاش کیا گیا۔ شبیر میر ساکن چارلی پورہ نوگام، اس کی بیوی شازیہ میر اور عادل گلزار ہزار ساکنہ سورہ کو اس ریاکٹ کو چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ دو صارفین اور ایک سیکس ورکر (تمام سرینگر کے مقامی) کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔"

مزید جرم کی تفصیلات فرہم کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ "2 مئی کو ایک شخص عادل احمد کالو ساکن بمنہ سرینگر کو اس کی منگیتر آصفہ بشیر ساکنہ پاریم پورہ نے دن دیہاڑے چھتا بل میں چاقو سے وار کیا۔ معملے میں صفاکدل تھانے میں ایف آئی آر نمبر 57/2023 درج کر کے ملزمہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے بعد 30 مئی کو اعزاز احمد بٹ ولد غلام رسول بٹ ساکن بٹمالو کو ایک نابالغ لڑکے نے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔ اس معاملے میں بٹمالو پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت ایف آئی آر نمبر 67/2023 درج کی گئی۔ نابالغ لڑکے کو قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔''

ان کا مزید کہنا تھا کہ "جون کے مہینے میں سات معاملے سامنے آئے۔ 6 جون کو شبیر احمد میر ولد رسول میر ساکن زادیبل، سرینگر جو کہ گورنمنٹ ایچ ایس ایس گنڈ ہسی بھٹ کے پرنسپل کے طور پر کام کر رہے ہیں کو چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں گرفتار کیا گیا۔ اس معاملے میں ایف آئی آر نمبر 31/2023 آئی پی سی کی دفعہ 354 ڈی، 294 اور 506 کے تحت شالٹینگ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے۔ پھر 14 جون کو راولپورہ کے ہولی فیتھ اسکول میں ایک عربی ٹیچر ستار بیگ (42) ولد نبیر بیگ ساکن گریز (بانڈی پورہ) کو اسکول میں چوتھی اور پانچویں جماعت کی دو نابالغ طالبات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ صدر پولیس اسٹیشن میں پوکسو ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔ اسی شام کو دانش مال ولد علی محمد ملہ ساکن مہجور نگر کو رام باغ علاقہ میں عادل امین نامی ایک شخص کو چاقو گھونپنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ حملے کی وجہ پھلوں کی فروخت کے کاروبار پر کاروباری دشمنی بتائی گئی ہے۔ اس معاملے میں صدر پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 323، 341، 307 کے تحت ایف آئی آر نمبر 51/2023 درج کی گئی ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: Crimes against Children in Srinagar چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کی چیئرپرسن سے خصوص گفتگو
اسی طرح مزید جرم کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ "15 جون کو مشتاق احمد خان (48) ولد احمد خان ساکن ہاؤسنگ کالونی چھانہ پورہ کو اپنی 13 سالہ خاتون رشتہ دار کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ اس معاملے میں چھانا پورہ پولیس اسٹیشن میں پوکسو ایکٹ میں ایف آئی آر 40/2023 درج کی گئی ہے۔ میں اس بہادر بچی کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں جس نے اس جرم کی اطلاع دی۔ پھر 21 جون کو ساحل جاوید ولد جاوید سوداگر ساکنہ حبہ کدل اور ساحل یوسف ولد یوسف ڈار ساکنہ نئی سڑک کو مائسمہ کی رہائشی ایک نابالغ لڑکی (13 سال) کو اغوا اور زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ اس معاملے میں، مائسمہ پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 363,376 ڈی اے اور پی او سی ایس او ایکٹ کی دفعہ 5,6 کے تحت ایف آئی آر نمبر 11/2023 کے تحت معاملہ درج ہے۔ پھر 24 جون کی شام کو ایک ملزمہ شاہینہ بیگم مرحومہ عبدالرشید ڈار ساکن بگاٹ کو اپنے شوہر کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ اس معاملے میں صدر پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت ایف آئی آر نمبر 54/2023 درج کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ جرم غصے میں کیا گیا ہے اور تازہ ترین 30 جون کو، راجوری کدل (سری نگر) کے زبیر احمد بھٹ نامی ملزم کو ایک شخص کو چاقو سے وار کرنے اور شدید زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ اس معاملے میں، نوہٹہ پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 323,341 اور 307 کے تحت ایف آئی آر نمبر 27/2023 درج کی گئی ہے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.