سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس افسر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سرینگر کے پولیس ہیڈ کوارٹرس کو بڑے پیمانے پر سینیٹائز کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک سینیئر پولیس افسر کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے جس کے بعد سرینگر کے حیدر پورہ علاقے میں واقع پولیس ہیڈکوارٹر کو سینیٹائز کرنے کا عمل شروع کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ تمام عملے کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ ہیڈ کوارٹرز سے باہر آئے تاکہ سینیٹائز عمل شروع کیا جائے۔
بتا دیں کہ جموں و کشمیر بالخصوص وادی میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ یونین ٹریٹری میں 10513 کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 183 ہو گئی ہے۔