جموں و کشمیر میں پیر کے روز مزید 5394 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ 8 مریض فوت ہوئے۔JK reports 5394 new cases of covid 19
سرکاری ترجمان نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں پیر کے روز 5394 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ covid cases in jammu and kashmir
انہوں نے بتایا کہ 2045 صوبے جموں اور 3349 کشمیر ڈویژن سے آئے ہیں۔
اعدادوشمار ظاہر کرتے ہوئے سرکاری ترجما ن نے بتایا کہ سری نگر میں پیر کے روز 963 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ، بارہ مولہ میں 514، بڈگام میں 574، پلوامہ میں 188، کپواڑہ میں 267، اننت ناگ میں 229، بانڈی پورہ میں 252،گاندربل میں 51، کولگام میں 276، شوپیاں میں 35افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی۔ covid cases in jammu and kashmir
جموں ضلع میں 1204افراد میں پیر کے روز کورونا کی تشخیص ہوئی، اُدھم پور میں 234، راجوری میں 40، ڈوڈہ میں 187، کٹھوعہ میں 34، سانبہ میں 71، کشتواڑ میں 40، پونچھ میں 15، رام بن میں 121اور ریاسی میں 99افراد کی رپورٹ پیر کے روز مثبت آئی ہے۔
سرکاری ترجمان نے مزید بتایا کہ پیر کے روز جموں و کشمیر میں 3643 مریض صحت یاب ہوئے جن میں صوبے جموں سے 1732 اور کشمیر ڈویژن سے 1911مریض شامل ہیں۔ Recoverd Covid Cses in JK
اُن کے مطابق ابتک 353374 مریض اس وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں فی الوقت 44609 ایکٹیو کیسز ہیں جن میں سے صوبہ جموں سے 13542 اور کشمیر صوبے سے 31067 تعلق رکھتے ہیں۔