جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیشتر آبادی اپنے گھروں میں محدود ہے وہیں بازار اور عوامی ٹرانسپورٹ بند ہیں تاہم چند نجی گاڑیاں سڑکوں پر نظر آرہی ہیں۔
شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس نے خاردار تاریں اور بیریکیڈ لگا رکھے ہیں اور صرف سرکاری ملازمین، طبی عملے اور صحافیوں کو جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات خطے میں عالمی وبا کے بڑھتے معاملوں میں تیزی آنے کی وجہ سے کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں جموں و کشمیر میں 4352 وائرس کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جن میں 1708 مثبت کیس جموں سے ہیں جبکہ دیگر 2644 صوبہ کشمیر میں درج کیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی اس وبا سے 65 افراد کی موت واقع ہوئی ہے، جن میں 41 صوبہ جموں میں ہوئی ہیں جبکہ 24 صوبہ کشمیر میں واقع ہوئی ہیں۔