تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر میں آج پہلے مرحلے کی ٹیکہ کاری مہم میں چار ہزار ہیلتھ ورکروں کو ویکسین لگائے جائیں گے۔
دارالحکومت سرینگر میں واقع شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز، صورہ میں ٹیکہ کاری مہم کے سلسلے میں افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مشیر آر آر بھٹناگر اور ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد چودھری بھی موجود تھے۔
تقریب کے دوران مہم کا آغاز ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر اے جی آہنگر اور ایک صفائی کرنے والے اہلکار کو ٹیکہ لگا کر کیا گیا۔ ادھر خطے جموں میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کورونا مخالف مہم کا افتتاح کیا۔ جموں و کشمیر میں کورونا مخالف ٹیکہ کاری کے لیے 40 مراکز قائم کیے گئے ہیں اور ہر مرکز پر آج ایک سو ہیلتھ ورکروں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔