ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر خاص کے رہنے والا یہ شخص جنوبی کوریا سے سرینگر آیا ہوا ہے اور انہیں مشتبہ طور کورونووائرس جیسے علامات پائے جانے کے بعد علاج کیلئے ہسپتال میں برتی کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مزکورہ شخص کو ماضی میں بھی رینیٹس کی شکایتیں رہی ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ایک شخص جو سردرد اور خانسی کی شکایت کے بعد ہسپتال میں برتی کیا گیا ہے۔
مزکورہ شخص رواں ماہ میں ملیشیا سے کشمیر آئے ہیں۔
تاہم انکے بارے میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے ان کی حالت ٹھیک ہے اور انکا نمونہ چانچ کیلئے بھیجا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں 669 افراد ڈاکٹروں کی زہر نگرانی میں ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں محض ایک شخص کو کورونو وائرس میں مبتلا پایا گیا ہے۔