ETV Bharat / state

ماہ رمضان : نماز پنجگانہ اور تراویح گھروں میں ہی ادا کرنے کی تلقین

کورناوائرس کے پیش نظر جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصرالسلام نے رمضان المبارک میں نماز پنجگانہ اور تراویح کی نمازیں اپنے گھروں میں ہی ادا کرنے کی تلقین کی ہے۔

ماہ رمضان : نماز پنجگانہ اور ترویح گھروں میں ہی ادا کرنے کی تلقین

author img

By

Published : Apr 15, 2020, 5:33 PM IST

انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی اس عالمی وبا سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ مفتی اعظم نے زور دیا کہ انتظامیہ اور صحت ماہرین کی ہدایت پر عمل پیرا ہونے سے اس مہلک مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

مفتی ناصر السلام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورنا وائرس کے پیش نظرجاری لاک ڈاؤن کے دوران مسلمان رمضان المبارک میں پنجگانہ نماز اور نماز تراویح کا اہتمام گھروں میں کریں۔ جبکہ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے لوگوں کو فکر ومند ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ہر پریشانی اور مشکل کے بعد اللہ تبارک وتعالی آسانی کرنے کی قدرت رکھتا ہے۔

تاہم رجوع الی اللہ میں ہی فلاح و نجات کا راز مضمر ہے انہوں نے عوام الناس سے سخت احتیاط برتنے کی تلقین کی وہیں مفتی اعظم نے کہا کہ عالمی وبا کورناوائرس کے نتیجے میں لوگ خوفزدہ ہیں لیکن ہمیں اللہ تعالی کے حضور ماہ مبارک کے متبرک ایام کے دوران اپنی گناہوں اور خطاؤں کی بخشش کے لیے معافی طلب کرنے کی ضرورت ہے تاکہ خدا وندے کریم امت مسلمہ کو بخش کر اس وبائی بیماری سے نجات دے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.