اس سے قبلہ گرچہ انتطامیہ نے اسکولوں کو احتیاطی طور بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم تدریسی و غیر تدریسی عملہ کو اسکولوں میں حاضر رہنے کی ہدایت دی تھی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کے پرنسپل سکریٹری اصغر حسین سامون نے اساتذہ کو گھروں میں بیٹھنے کے متعلق حکمنامہ جاری کیا ہے۔
حکمنامے میں اسکولوں کے عہدیداروں بشمول ہیڈ ماسٹرز، پرنسپلز، چیف ایجوکیشن افسران کو کہا گیا ہے کہ 'وہ اسکولوں کے امور کے پیش نظر حاضر رہیں لیکن احتیاظی تدابیر اختیار کیے رہیں'۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر انتطامیہ نے گزشتہ ہفتے تمام تعلیمی ادارے کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بند کر دیا تھا، لیکن تدریسی و غیر تدریسی عملہ کو حاضر رہنے کو کہا گیا تھا۔