ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کووڈ-19 کے 309 نئے کیسز، چار افراد ہلاک - کشمیر وادی

جموں و کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1989 ہو گئی ہے، جن میں سے 735 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 1254 کشمیر وادی سے ہیں۔

covid
covid
author img

By

Published : Mar 28, 2021, 10:55 PM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 309 تازہ کورونا کیسز پائے گئے ہیں اور اس طرح سےکورونا متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار 993 ہو گئی ہے۔

تازہ 309 معاملات میں 63 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 246 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔

حکام نے بتایا 'ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ 123 کیسز پائے گئے ہیں۔ ضلع بارہمولہ میں 46 پازٹیو کیسز، بڈگام میں 22، پلوامہ میں 12، کپواڑہ میں 27، اننت ناگ میں 7 بانڈی پورہ میں 2 کولگام میں 3 اور شوپیاں میں ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ وہیں صوبہ جموں کے ضلع جموں میں 49 کیسز، ادھمپور میں 2، کھٹوعہ میں 5، پونچھ میں 2 اور رامبن میں 5 کیسز پائے گئے ہیں'۔

اس کے علاوہ 117 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کر دیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں 21 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 96 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔

حکام نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا چار افراد کی موت ہوئی ہے۔ فوت شدہ افراد میں تین کا تعلق جموں سے ہے اور ایک کشمیر سے ہے۔

اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1989 ہو گئی ہے، جن میں سے 735 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 1254 کشمیر وادی سے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
ریاستی درجہ اپنی پارٹی کے ذریعہ ہی بحال ہو گا: الطاف بخاری

حکام نے بتایا کہ یونین ٹریٹری میں گزشتہ 11 دنوں سے لگاتار سو سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ وہیں دو روز سے 200 سے زائد معاملات سامنے آئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ یونین ٹریٹری میں اس وقت 2001 فعال کیسز ہیں جبکہ 1 لاکھ 26 ہزار تین مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ وہیں 1989 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.