ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: دوسرے روز بھی 200 سے زائد کورونا کیسز درج

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 271 تازہ کورونا کیسز پائے گئے ہیں اور اس طرح سےکورونا متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار 684 ہو گئی ہے۔

جموں و کشمیر: دوسرے روز بھی 200 سے زائد کورونا کیسز درج
جموں و کشمیر: دوسرے روز بھی 200 سے زائد کورونا کیسز درج
author img

By

Published : Mar 27, 2021, 9:54 PM IST

تازہ 271 معاملات میں 75 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 196 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔

حکام نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ 118 کیسز پائے گئے ہیں۔ ضلع بارہمولہ میں 42 پازٹیو کیسز، بڈگام میں 19، پلوامہ میں 3، کپواڑہ میں 6، اننت ناگ میں 2 بانڈی پورہ میں 3 کولگام میں ایک اور شوپیاں میں 2 معاملات سامنے آئے ہیں۔ وہیں خطے جموں کے ضلع جموں میں 56 کیسز، ادھمپور میں 1، کھٹوعہ میں 7، سانبہ میں تین، پونچھ میں 2 اور رامبن میں 4 کیسز پائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ 138 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کر دیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں 13 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 125 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔

حکام نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ فوت شدہ شخص کا تعلق کشمیر وادی سے ہے اور اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1985 ہو گئی ہے، جن میں سے 732 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 1253 کشمیر وادی سے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ اس یونین ٹریٹری میں گزشتہ 11 دنوں سے لگاتار سو سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ وہیں دو روز سے 200 سے زائد معاملات سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ جموں و کشمیر میں 210 کیسز پائے گئے تھے۔

حکام نے بتایا کہ یونین ٹریٹری میں اس وقت 1813 فعال کیسز ہیں جبکہ 1 لاکھ 25 ہزار 886 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ وہیں 1985 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.