ETV Bharat / state

weekend Lockdown in Srinagar سرینگر میں دو بجنے کے ساتھ ہی ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاؤن نافذ

سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کے تازہ حکمنامے کے مطابق اب یونین ٹریٹری میں جمعے کے روز دو بجے سے پیر کی صبح چھ بجے تک لاک ڈاﺅن نافذ رہے گا۔ weekend Lockdown in Srinagar

author img

By

Published : Jan 22, 2022, 8:20 AM IST

سرینگر میں دو بجنے کے ساتھ ہی ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاؤن نافذ

گرمائی دارلحکومت سرینگر میں جمعے کو دو بجے کے بعد ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے ساتھ ہی تمام بازار سنساں نظر آئے اور سڑکوں پر ٹریفک کا رش بھی تھم گیا۔weekend Lockdown in Srinagar

بتادیں کہ کورونا کیسز میں درج ہو رہے اضافے کے پیش نظر انتظامیہ نے ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاﺅن میں توسیع کر دی ہے۔

سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کے تازہ حکمنامے کے مطابق اب یونین ٹریٹری میں جمعے کے روز دو بجے سے پیر کی صبح چھ بجے تک لاک ڈاﺅن نافذ رہے گا۔

اطلاعات کے مطابق شہر میں حکام کی گاڑیاں دو بجے سے قبل ہی بازاروں کا گشت کر رہی تھیں جن میں بیٹھے اہلکار دو بجے کے بعد لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کر رہے تھے۔ weekend Lockdown in Srinagar

دو بجنے کے ساتھ ہی تمام بازاروں میں دکانداروں نے اپنے اپنے دکان بند کرنے شروع کئے اور تین بجنے سے قبل ہی شہر کے تمام بازار بند ہوگئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کہیں کہیں خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی گئی۔

سڑکوں پر بھی ٹریفک کی نقل و حمل کم ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ دو بجے کے بعد لوگوں کو بھی اپنے اپنے گھروں کی طرف روانہ ہوتے ہی دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : 64Hours Covid Lockdown in J&K: جموں و کشمیر میں چونسٹھ گھنٹوں کا ہفتہ وار لاک ڈاؤن نافذ

موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کے دیگر ضلع صدر مقامات اور قصبہ جات میں بھی دو بجے کے بعد بازار بند ہوگئے اور سڑکوں پر بھی ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل تھم گئی۔

قابل ذکر ہے کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی کورونا کیسز میں آئے روز بے تحاشا اضافہ درج ہو رہا ہے۔یونین ٹریٹری انتظامیہ کورونا کی اس لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے مختلف النوع اقدام کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.