وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے 4 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں، جن میں سے 3 کا تعلق ضلع بانڈی پورہ سے ہے اور ایک کا تعلق بارہمولہ سے ہے
جموں و کشمیر انتظامیہ کے ترجمان نے نئے کورونا کیسز کی تصدیق کی ہے۔
انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ کشمیر میں کووڈ-19 کے 4 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ 3 کا تعلق بانڈی پورہ سے اور 1 بارہمولہ سے ہے۔
پورے جموں و کشمیر میں کورونا وائرس معاملات کی کُل تعداد 354 پہنچ گئی ہے، جن میں صوبے کشمیر میں 299 اور جموں میں 55 ہیں۔
یونین ٹریٹری میں 61331 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔