تفصیلات کے مطابق ان 7 اموات میں سے 4 کا تعلق سرینگر ضلع ہے۔ جبکہ ایک ایک کا تعلق ضلع بارہمولہ، بانڈی پورہ اور بڈگام سے ہے۔
حکام نے بتایا کہ آج صبح 7 بجے سکمز صورہ ہسپتال میں پیر باغ علاقے سے تعلق رکھنے والا 70 سالہ ایک شخص کی موت ہوئی۔ اس کے ایک گھنٹے بعد حیدرپورہ علاقے کے رہنے والے 75 سالہ شخص کی موت ہوئی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ متوفی دیگر امراض میں بھی مبتلا تھا۔
حکام نے بتایا کہ 9 بجکر 30 منٹ ہر ضلع بارہمولہ کے کانٹباغ علاقے سے تعلق رکھنے والی 48 سالہ ایک خاتون کی موت ہوئی جو کورونا وائرس میں متبلا تھی۔ خاتون کو 22 جولائی کے روز ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
ادھر ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں صفا کدل علاقے سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ شخص کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔ انہیں 21 جولائی کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ متوفی نمونیا اور ہاپرٹنشن جیسی بیماریوں میں مبتلاتھا۔
حکام نے بتایا کہ 3 بجے کے قریب سرینگر کے نشاط علاقے سے تعلق رکھنے والے 72 سالہ ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ متوفی کورونا پازیٹیو پایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ ہاپرٹنشن، نمونیا کا بھی مریض تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا متاثرین کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز
ان چار 7 کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 305 ہوگئی ہے، ان میں سے وادی کشمیر سے 283 ہیں جبکہ 22 جموں خطے سے ہیں۔
بتا دیں کہ اب تک ضلع سرینگر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر اور 86 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔جبکہ ضلع بارہمولہ دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا سے 63 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ضلع کولگام میں 26، اننت ناگ میں 21، شوپیاں اور بڈگام میں 22، پلوامہ اور کپواڑہ میں 16، جموں میں 14، بانڈی پورہ میں 8، گاندربل میں 6 راجوری اور ڈوڈہ میں بالترتیب 2 اور پونچھ، ادھمپور اور کٹھوعہ میں ایک ایک موت ہوئی ہے۔