حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے2,857 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 1,816سرگرم معاملات ہیں۔
اب تک 1007اَفراد شفایاب ہوئے ہیں اور 34 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ اس دوران آج مزید34 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جن میں جموں صوبے کے04 اور کشمیر صوبے کے 30 اَفراد شامل ہیں، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 1,89,364ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 03 جون2020ءکی شام تک 1,86,506نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے۔
علاوہ ازیں اب تک 1,93,145 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 44,389 افراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔
اس کے علاوہ 45 افراد کو ہسپتال قرنطین میں رکھا گیا ہے۔1,816کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 53,639 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ 93,222 افراد نے 28 روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔