ETV Bharat / state

کورونا وائرس: جموں و کشمیر میں ایک لاکھ سے زائد افراد صحتیاب

آج پائے گئے کیسز میں سے 264 خطہ جموں سے ہیں اور 225 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1663 ہو گئی ہے۔

کوروناوائرس: جموں وکشمیر میں ایک لاکھ سے زائد افراد صحتیاب

author img

By

Published : Nov 26, 2020, 8:05 AM IST

جموں و کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 489 نئے معاملات درج کئے گئے جن میں 33 مسافر بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 489 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 107819 ہو گئی ہے۔

آج پائے گئے کیسز میں سے 264 خطہ جموں سے ہیں اور 225 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1663 ہو گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ 570 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 186 جموں خطے سے ہیں اور 386 کشمیر وادی سے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 100892 ہو گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 107817 پازیٹیو کیسز میں سے 5264 کیسز فعال ہیں جبکہ 100892 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔

لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کرکے اپنے دروازوں پر مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار شیرخوار ٹول فری نمبر 102 پر فون کرکے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.