ETV Bharat / state

کشمیر: لوگ اشیائے ضروریہ جمع کرنے پر مجبور - عالمی سطح پر پھیلنے والے کورونا

عالمی سطح پر پھیلنے والے کورونا وائرس کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ کی طرف سے عائد پابندیوں کے پیش نظر وادی کشمیر بالخصوص شہر سری نگر میں لوگوں نے اشیائے ضروریہ کو گھروں میں جمع کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

کشمیر: لوگ اشیائے ضروریہ جمع کرنے پر مجبور

author img

By

Published : Mar 19, 2020, 4:36 PM IST

بتادیں کہ کورونا وائرس کا پہلا مثبت کیس سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے وادی خاص کر شہر سری نگر کے متعدد علاقوں میں کرفیو جیسی بندشیں عائد کی ہیں تاکہ اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

شہر سری نگر کے بعض علاقوں میں لوگ اشیائے ضروریہ کا ذخیرہ کرنے کے لئے سرگرداں ہیں۔

'لوگ صبح سے ہی اشیائے ضروریہ کا ذخیرہ کرنے کے لئے سرگرداں ہیں جہاں ایک طرف اے ٹی ایم بوتھوں کے باہر لمبی لمبی قطاریں صبح سے ہی لگی تھیں وہیں پٹرول پمپوں پر بھی تاحد نظر قطاریں لگی تھیں، جن میں سے کئی ہاتھوں میں کین وغیرہ لئے کھڑے تھے'۔

مقامی عوام کے مطابق سری نگر کے جس گلی یا کوچے میں کوئی دکان کھلی تھی وہاں لوگوں کی کافی بھیڑ تھی اور ضروری چیزیں خریدنے میں اپنی اپنی باری کا انتظار کررہے تھے۔

محمد یونس نامی ایک شہری نے بتایا کہ میں نے اشیائے ضرویہ بالخصوص اشیائے خوردنی جیسے سبزیاں، چینی، چائے وغیرہ اچھی مقدار میں خریدی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معلوم ہی نہیں ہے کہ حالات کیا صورت اختیار کرسکتے ہیں اس لئے ضروری چیزوں کو ذخیرہ کرنے کی مجبوری محسوس ہوئی۔

ایک اور شہری نے کہا کہ ہم ابھی مابعد پانچ اگست صورتحال سے سنبھل ہی رہے تھے کہ ایک بار پھر ایسے ہی حالات پیدا ہوئے ہیں۔

دریں اثناء انتظامیہ نے لوگوں سے تعاون فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندیاں نافذ کرنے کا مقصد کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنا ہے۔

ضلع مسجٹریٹ سری نگر ڈاکٹر شاہد چودھری نے کورونا وائرس متاثرہ خاتون کے ساتھ ملاقات یا رابطہ کرنے والے لوگوں سے تاکید کی ہے کہ وہ اپنے نزدیکی ہیلتھ سینٹر پر حاضر ہوجائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.