جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں ضلع ترقیاتی کمیشنر اعجاز اسد نے کورنا ویکسین کے پانچویں مرحلے کا آغاز کیا جبکہ پورے جموں و کشمیر کو ایک لاکھ 50 ہزار ویکسین فراہم کیا گیا ہے۔
جس کے بعد اب وادی کو 75000 ہزار ڈوزز مل گئے ہیں۔ اس کا آج سے باظابطہ طور پر سرینگر کے صدر ہسپتال میں آغاز کیا گیا ہے۔
اس دوران پورے ملک کے ساتھ ساتھ وادی میں بھی 18 سال سے لیکر 45 سال تک کے افراد کو ویکیسن مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔
جبکہ اس دوران ضلع ترقی کمیشنر اعجاز اسد نے کہا کہ پورے سرینگر میں 10 مرکز قائم کیے گئے ہیں۔
جہاں 18 سے 45 سال تک لوگوں کو مفت ویکیسن فراہم کیا جائے گا، جبکہ اس دوران انہوں نے آکسیجن کی کثیر مقدار رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔