جموں و کشمیر انتظامیہ نے جمعرات کو بتایا کہ وادی کشمیر میں کووڈ 19 وبا سے مزید تین افراد کی موت ہوئی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 211 ہوگئی ہے۔
سکمز صورہ سے دو ہلاکتوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اس میں خواجہ باغ بارہمولہ کا ایک 65 سالہ شخص اور سرہامہ اننت ناگ کا رہائشی ایک بزرگ شامل ہے جبکہ سنبری کوکرناگ کی ایک 60 سالہ خاتون کی موت جی ایم سی اننت ناگ میں کووڈ 19 سے ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ خاتون کا کورونا ٹیسٹ موت کے تین روز بعد مثبت پایا گیا۔
مزید تین اموات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں ہلاکتوں کی کل تعداد 211 ہو گئی ہے جس میں کشمیر سے 193 اور جموں کے 18 افراد شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں کورونا کے 493 نئے کیسز درج
سرینگر ضلع میں سب سے زیادہ 50 اموات ہوئیں۔ اس کے بعد بارہمولہ (45)، کولگام (23)، شوپیاں (17)، اننت ناگ (17)، بڈگام (15)، کپواڑہ (11)، جموں (11)، پلوامہ (7)، گاندربل (4)، بانڈی پورہ (3) اور ڈوڈہ (2) جبکہ پونچھ، ادھم پور، راجوری اور کٹھوعہ میں ایک - ایک کی موت ہوئی ہے۔