ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا کے کیسز 500 کے پار

جموں و کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب 517 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں وادئ کشمیر سے 421 جب کہ جموں سے 96 افراد شامل ہیں۔

جموں و کشمیر: امسال کورونا مثبت معاملات میں پہلی بار 500کا ہندسہ پار

author img

By

Published : Apr 2, 2021, 6:59 PM IST

جموں و کشمیر میں اب تک عالمی وبا کورونا وائرس سے ایک لاکھ 31 ہزار 938 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں 2003 افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔ وہیں، اب تک اس وائرس سے ایک لاکھ 26 ہزار 720 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔

حکام نے کورونا وائرس سے متعلق جاری کیے گئے بلیٹن میں کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی میں 421 جبکہ جموں سے 96 افراد مثبت پائے گئے ہیں۔

بلیٹن کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر سرینگر میں سب سے زیادہ 173 متاثرین پائے گئے جبکہ صوبہ جموں کے ضلع ریاسی، کشتواڑ اور پونچھ میں کوئی مثبت معاملہ سامنے نہیں آیا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں 86، بڈگام 88، پلوامہ 4، کپواڑہ 12، اننت ناگ 12، بانڈی پورہ 14، گاندربل 9، کولگام 21 اور شوپیاں میں 2 مثبت کیسز درج کیے گئے ہیں۔ وہیں، صوبہ جموں میں جموں شہر میں سب سے زیادہ 62 افراد مثبت پائے گئے ہیں جبکہ ادھمپور میں 1، راجوری7، ڈوڈہ 6، کٹھوعہ 14، سانبہ 3 اور رام بن میں 3 افراد عالمی وبا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز 461 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا تھا۔ ان میں 100 کا تعلق جموں جبکہ 361 وادی کشمیر سے تھے۔

جموں و کشمیر میں گذشتہ دین دنوں میں ایک ہزار سے زیادہ افراد وائرس کی زد میں آگئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.