جموں و کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اب تک کورونا کے سب سے زیادہ کیسز درج کیے گئے۔ جب سے کووڈ-19 وبا شروع ہوئی ہے تب سے پہلی بار ایک دن میں 4926 فعال کیسز درج کیے گیے ہیں۔
خطہ میں مجموعی طور پر 201511 کیسز موجود ہیں جن میں 41666 سرگرم ہیں۔
جموں و کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 2836 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی کل تعداد 157283 ہو گئی ہے۔
اس وبا سے اب تک 2562 افراد انتقال کر گئے ہیں جن میں 1494 کشمیر اور 1068 جموں سے تعلق رکھتے تھے۔
واضح رہے فروری ماہ میں جموں و کشمیر میں کورونا کے 600 سے کم فعال معاملے موجود تھے لیکن دوسری لہر کے بعد کیسز میں بتدریج اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
جموں و کشمیر حکومت نے 10 مئی تک لاک ڈاؤن کا بھی نفاذ عمل میں لایا ہے لیکن اس کے باوجود کووڈ-19 کے کیسز میں زبردست اچھال دیکھنے کو مل رہا ہے۔
قابل فہم ہے کہ جب یہاں کیسز میں کمی آرہی تھی تو اسی دوران حکومت نے ونٹر فیسٹول، ٹیولپ فیسٹول اور دیگر پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جن میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔
خطہ کے ہیلتھ سیکٹر پر اس وقت زبردست دباؤ ہے اور آکسیجن کی کمی کا بھی سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔