ETV Bharat / state

کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں 20 ہزار کا ہندسہ عبور

آج کووڈ-19 کے مزید 375 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ان میں جموں ڈویژن سے 78 اور وادی کشمیر سے 297 شامل ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jul 31, 2020, 7:48 PM IST

جموں وکشمیر میں آج ناول کورونا وائرس کے 490 مثبت معاملے درج کئے گئے جن میں 64 مسافر بھی شامل ہیں۔ تازہ معاملات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد 20359 ہوگئی۔

آج جموں سے 143 اور کشمیر سے 297 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔

اعداد و شمار
اعداد و شمار

میڈیا بلیٹن میں جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں 128، بارہمولہ 24، کولگام 11، شوپیاں 8، اننت ناگ 21، کپواڑہ 9، پلوامہ 85، بڈگام 29، بانڈی پورہ 22، گاندربل 10، جموں 43، کٹھوعہ 11، راجوری 24، ادھم پور 24، رامبن 1، سامبا 18، پونچھ 1، کشتواڑ 1 اور ریاسی میں 20 مثبت معاملوں کی تصدیق ہوئی۔

کشمیر میں سری نگر 4786 معاملات کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جس کے بعد بارہمولہ 1901، کلگام 1504، شوپیان 1430، اننت ناگ 1299، پلوامہ 1480، کپواڑہ 1094، بڈگام 1277، بانڈی پورہ 733، اور گاندربل میں 411 کیسز درج کئے گئے ہیں۔

جموں صوبے میں جموں ضلع میں 1070، راجوری 670، رامبن 535، کٹھوعہ 522، ادھم پور 460، سامبا 425، ڈوڈہ 269، پونچھ 210، ریاسی 146 اور کشتواڑ میں 137 کیسز ہیں۔

نئے کیسز کے ساتھ ہی کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 15915 ہو گئی ہے جبکہ جموں میں 4444 معاملے ہیں۔

دریں اثنا آج کووڈ-19 کے مزید 375 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ان میں جموں ڈویژن سے 78 اور وادی کشمیر سے 297 شامل ہیں۔

حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، غیر قانونی تعمیر سربمہر

لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.