کشمیر کے شہر سرینگر کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ٹیکنالوجی سے آج پہلا بیچ اپنی چار سالہ ڈگری مکمل کرکے فارغ ہوا۔
سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں منعقد ہوئے ایک پروگرام میں انسٹیٹیوٹ کے 31 طلبا کو مزکری وزیر سمرتی ارانی نے اسناد تقسیم کیے۔
مرکزی وزیر نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر کا نیشنل فیشن انسٹیٹیوٹ منی بھارت ہے کیونکہ آج اس ادارے سے 31 طلبا میں سے 28 ملک کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
سنہ 2016 میں سرینگر میں اس انسٹیٹیوٹ کی بنیاد ڈالی گئی ہے اور چار برس کے بعد یہاں سے پہلا بیچ اپنی ڈگریاں مکمل کرکے فارغ ہوا۔
اس دوران طلبا اور ان کے والدین نے مسرت کا ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ریاستوں سے سرینگر میں آنے سے وہ پہلے ہچکچا رہے تھے۔ تاہم آج وہ انتہائی خوش ہیں کہ انہوں نے اپنی ڈگریاں مکمل کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرینگر: پریس کالونی میں پہلی بار ترنگا لہرایا گیا
پہلے بیچ کو الوداع کہنے پر انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر جاوید احمد وانی نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کو انتہائی مسرت ہو رہی ہے کہ اس ادارے سے 31 طلبا نے اپنی تعلیم مکمل کی ہے۔