ETV Bharat / state

House Detention Of Mirwaiz میرواعظ کی مسلسل نظربندی سے عوامی اضطراب میں اضافہ

author img

By

Published : Oct 28, 2022, 7:56 PM IST

علیٰحدگی پسند رہنما میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق کو اگست 2019 میں جموں و کشمیر کی نیم خود مختاری کی دفعہ 370 اور 35 اے کے خاتمے سے قبل ہی انتظامیہ نے گھر میں نظر بند کر دیا تھا۔ میر واعظ کشمیر ڈاکٹر محمد عمر فاروق آج بھی گھر میں نظر بند ہیں۔ Detention of Mirwaiz Mohmmad Umar Farooq

continuous-detention-of-mirwaiz-a-condemnable-act-says-anjuman-auqaf
میرواعظ کی مسلسل نظربندی سے عوامی اضطراب میں اضافہ

سرینگر:انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے کہا ہے کہ یہ کشمیر کی دینی و ملی تاریخ کا ایک افسوسناک پہلو ہے کہ کشمیر کے سب سے بڑے دینی رہنما میر واعظ محمد عمر فاروق کو مسلسل نظر بند رکھ کر ان کی پر امن منصبی ذمہ داریوں پر قدغنیں عائد ہیں۔Aunjuman Auqaf On Detention of Mirwaiz Mohmmad Umar Farooq

جمعہ کو جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں انجمن اوقاف جامع مسجد نے سربراہ میرواعظ کی گزشتہ سوا تین سال سے غیر قانونی اور غیر اخلاقی خانہ نظر بندی کے خلاف شدید فکر و تشویش اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس ماہ ربیع الاول بھی مکمل ہو چکا ہے اور اس پورے عرصے میں میرواعظ کی نظر بندی سے مرکزی جامع مسجد سرینگر کا صدہا سالہ منبر و محراب قال اللہ وقال الرسولﷺ اور عوامی رہنمائی سے خاموش ہیں ۔

انجمن نے ایک بار پھر حکام پر زور دیا کہ وہ اس حقیقت کا احساس اور ادراک کریں کہ میر واعظ کشمیر کی لگاتار نظربندی سے عوامی اضطراب اور بے چینی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور لوگوں کا ایک بڑا طبقہ جو ہر ہفتے شہر و گام سے تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ اور قرآن و حدیث پر مبنی مواعظ حسنہ اور اصلاح احوال کے لیے آتے ہیں ان میں میرواعظ کی نظربندی کے سبب شدید مایوسی بڑھتی جارہی ہے۔

بیان میں توقع ظاہر کی گئی کہ ماہ ربیع الثانی کی آمد اور عرس پاک حضرت پیران پیر شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی مناسبت سے میرواعظ محمد عمر فاروق کی نظربندی ہٹائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: Muttahida Majlis-e-Ulema JK "شیعہ سنی و ملی اتحاد کیلئے عباس انصاری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا"

بتادیں کہ علیٰحدگی پسند رہنما میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق کو اگست 2019 میں جموں و کشمیر کی نیم خود مختاری کی دفعہ 370 اور 35 اے کے خاتمے سے قبل ہی انتظامیہ نے گھر میں نظر بند کر دیا تھا۔ میر واعظ کشمیر ڈاکٹر محمد عمر فاروق آج بھی گھر میں نظر بند ہیں۔ Detention of Mirwaiz Mohmmad Umar Farooq

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.