ETV Bharat / state

Congress maun satyagraha مودی سرکار ملکی اداروں کو سیاسی اہداف کے لیے استعمال کر رہی ہے، کانگریس - مودی سرکار ملکی اداروں کی سیاست

ملکی اداروں کو اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال میں لائے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس نے ’’مون ستیہ گرہ‘‘ کے ذریعے احتجاج درج کیا۔

مودی سرکار ملکی اداروں کو سیاسی اہداف کے لیے استعمال کر رہی ہے، کانگریس

author img

By

Published : Jul 12, 2023, 5:03 PM IST

مودی سرکار ملکی اداروں کو سیاسی اہداف کے لیے استعمال کر رہی ہے، کانگریس

سرینگر (جموں و کشمیر) : کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو گجرات کورٹ کی جانب سے ایک کیس میں مجرم قرار دئے جانے کے بعد گاندھی کی پارلیمنٹ رکنیت برطرف کی گئی جس کے خلاف بدھ کو یونین ٹیریٹری جموں کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ’’مون ستیہ گرہ‘‘ کیا گیا جس میں کانگریس لیڈران نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’نریندر مودی کی سرکار ملک کے اداروں کو سیاسی اہداف اور اپنے سیاسی حریفوں کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر اور سیکریٹری منوج یادو نے بتایا کہ ملک کی ایجنسیز اور آئینی ادارے جس طرح سے حکمران جماعت بی جے پی کے سیاسی مخالفین اور بالخصوص راہل گاندھی کے خلاف استعمال کیے جا رہے ہیں اس سے ان کے اداروں پر شبہات پیدا ہوئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ملک کے تمام ریاستوں میں کانگریس نے راہل گاندھی کو پارلیمنٹ کی رکنیت سے برطرف کرنے کے خلاف ’’مون ستیہ گرہ‘‘ کیا۔ اس ضمن میں کانگرس نے سرینگر کے پارٹی دفتر میں بھی یہ احتجاج درج کیا، جس میں درجنوں کارکنان و لیڈران نے شرکت کی۔

منوج یادو نے مزید کہا کہ ’’ملک بھر میں آج کانگریس کا جو مون ستیہ گرہ کیا جا رہا ہے وہ راہل گاندھی کے لئے ہی نہیں بلکہ ملک کے تمام لوگوں کی جانب سے کیا جا رہا ہے جس میں یہی پیغام ہے کہ جب عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے راہل گاندھی حکومت سے سوال پوچھ رہے ہیں تو انکے خلاف جانچ ایجنسیز کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ایجنسیز اور اداروں کا راہل گاندھی کے خلاف استعمال کرنے کے خلاف ہی آج کانگریس مون ستیہ گرہ کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: Congress Satyagraha in Aurangabad اورنگ آباد میں راہل گاندھی کی رکنیت منسوخی کے خلاف کانگریس کا ستیہ گرہ

یادو کے مطابق ’’راہل گاندھی کی پارلیمانی رکنیت ختم کرنے پر اگرچہ عدالتوں پر شبہات پیدا ہوئے ہیں تاہم کانگریس گجرات ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرے گی جہاں عدالت عوام اور انصاف کی آواز کا وقار رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی عوام مودی سرکار پر سوال کھڑے کر رہی ہے کہ ’’کیا ملک کے تمام آئینی ادارے اور ایجنسیز سیاست کے لئے استعمال میں لائے جا رہے ہیں؟ سرکار کو ان سوالوں کا جواب دینا ہوگا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.