غلام نبی آزاد نے ٹویٹ کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے رابطے میں آنے والوں کو کورونا کے حفاظتی پروٹوکال پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔
غلام نبی آزاد نے ٹویٹ میں کہا کہ 'میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ میں نے خود کو گھر میں ہی قرنطین کیا ہے۔ گزشتہ دنوں سے جو لوگ میرے رابطے میں آئے ہیں وہ برائے مہربانی کووڈ 19 پروٹوکال پر عمل کریں۔'
یہ بھی پڑھیں: گپکار ڈکلریشن کے خلاف جموں میں احتجاج
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں اب تک زائد از 85 ہزار کورونا کیسز درج ہوئے ہیں جن میں سے قریب دس ہزار ابھی بھی ایکٹو ہیں جبکہ زائد از 72 ہزار صحت یاب ہوئے ہیں۔