واضح رہے کہ اس کمیٹی میں ڈاکٹر منموہن سنگھ کے علاوہ غلام نبی آزاد، پی چدمبرم، ڈاکٹر کرن سنگھ اور امبیکا سونی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ وادی میں دس ہزار حفاظتی اہلکاروں کی اضافی تعیناتی کے بعد مزید پچیس ہزار اہلکاروں کو وادی میں طلب کیے جانے کے بعد وادی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ گذشتہ روز سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کی قیادت میں نیشنل کانفرنس کے ایک وفد نے وزیر اعظم نریندر مودی سے نئی دہلی میں ملاقات کی اور انہیں وادی کی صورت حال سے آگاہ کیا۔
وفد نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ اسمبلی انتخابات رواں برس کے آخر تک کرا لیے جائیں۔