ETV Bharat / state

راکیش پنڈت کے قتل کو کانگریس نے دوہرا قتل قرار دیا - congress Condemn rakesh pandita murder

بی جے پی کے رہنما راکیش پنڈت کو نامعلوم عسکریت پسندوں نے گذشتہ دنوں اندھادھند فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا۔ راکیش کی ہلاکت کے بعد وادی میں امن و امان کی صورتحال سوالوں کے گھیرے میں آگئی ہے۔

congress-condemn-rakesh-pandita-murder
congress-condemn-rakesh-pandita-murder
author img

By

Published : Jun 7, 2021, 10:15 PM IST

راکیش پنڈت کی ہلاکت کے بعد انڈین نیشنل کانگریس سمیت متعد سیاسی جماعتوں نے مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس سلسلے میں سرینگر میں آج جموں و کشمیر پنچایت کانگریس کی طرف سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسیشن کے صدر محمد اقبال نے کہا کہ آیے دن پنچ و سرپنچوں کو قتل کیا جارہا ہے جو ایک تشویش ناک بات ہے۔'

انہوں نے راکیش پنڈت کی قتل کو دوہری قتل سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ ایک یہ کہ راکیش پنڈت کی قتل جہموری دارے کی افادیت کو ختم کرنے یا کمزور کرنے کی کوشش ہے، دوسرا یہ کہ سیکولر تانے بانے کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمارے نمائندے کو سیکورٹی کے نام پر ہوٹلوں میں بند رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے ہمیں عوام سے رابطہ قائم کرنے کا موقع نہیں مل رہا ہے جو ہمارے لیے لمحہ فکر ہے۔

اس دوران انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ انہیں پوری طرح سے سیکورٹی فراہم کی جائے تاکہ ہم عوام کے ساتھ کی گیے واعدے پورے کرے۔

اسی طرح گذشتہ دنوں جموں و کشمیر کانگریس یونٹ کے چیف سپوکس پرسن رویندر شرما نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس طرح مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی کے ہی رہنما کو ہی کشمیر میں نشانہ بناکر ہلاک کر دیا گیا یہ مرکزی سرکار کی ناکامی کا ایک ثبوت ہے، جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے مسلسل جھوٹے دعوے کیے تھے کہ جموں کشمیر میں اب عسکریت پسندی کا خاتمہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر لوگ عسکریت پسندوں کے حملوں میں مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیت میں رہنے والے لوگوں کی ہلاکت کے لیے سرکار ذمہ دار ہے اور یہ سرکار کی ناکامی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.