ETV Bharat / state

جموں و کشمیر حالات اور عبداللہ کی حراست پر لوک سبھا میں ہنگامہ - لوک سبھا اسپیکر اوم برلا

حزب اختلاف جماعت نے جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما فاروق عبداللہ کی گرفتاری کے معاملے میں وزیر داخلہ سے بیان دینے اور لوک سبھا اسپیکر سے اپنے اختیارات کا استعمال کرکے ایوان میں انہیں بلوانے کی اپیل کی۔

لوک سبھا میں ہنگامہ
author img

By

Published : Nov 18, 2019, 6:21 PM IST

وقفہ سوال میں جموں و کشمیر اور فاروق عبداللہ معاملے کے میں ہنگامہ کرنےو الے اپوزیشن رہنماؤں کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے وقفہ صفر میں اپنی بات رکھنے کا موقع دیا۔

کانگریس رہنما ادھیرنجن چودھری نے کہا کہ پانچ اگست کو وزیر داخلہ امت شاہ نے بتایا تھا کہ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلی و سابق مرکزی وزیر فاروق عبداللہ حراست میں نہیں ہیں بلکہ ان کی صحت خراب ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ وہ 108 دنوں سے حراست میں ہیں، یہ کیسی ناانصافی ہے، کیا یہ ظلم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاروق عبداللہ اور پی چدمبرم کو ایوان میں لایا جائے، انہیں ایوان کی کارروائی میں حصہ لینے کاحق ہے۔

ادھیرنجن چودھری نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ ہم جموں و کشمیر جائیں۔

راہل گاندھی کو ایئر پورٹ پر روک لیا گیاتھا جبکہ روسی وفد کو لاکر کشمیر گھمایا گیا، یہ بھارت کے سبھی ارکان پارلیمنٹ کی توہین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ جموں و کشمیر مسئلہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے لیکن حکومت ہی بین الاقوامی سطح پر اس کی تشہیر کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے آپریشن کر دیا ہے اور مریض مرچکا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اس پر تفصیل سے بحث ہو۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.