ETV Bharat / state

موسم سرما میں سڑکوں سے بغیر نقصان برف ہٹانے کیلئے کمیٹی تشکیل - سڑکیں خستہ

موسم سرما میں برف ہٹانے کے عمل کے دوران سڑکوں اور شاہراہوں کو کافی نقصان پہنچتا ہے۔ ایسے میں انتظامیہ نے نقصان پہنچائے بغیر سڑکوں پر سے برف ہٹانے کے لیے 8 رکنی ٹیم تشکیل دی ہے جو اس سلسلے میں اکتوبر کی 30 تاریخ تک سفارشی رپورٹ پیش کرے گی۔

سرما میں سڑکوں سے بغیر نقصان کے برف ہٹانے کے لیے کمیٹی تشکیل

author img

By

Published : Oct 7, 2021, 12:09 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے موسم سرما کے دوران سڑکوں کو نقصان پہنچائے بغیر برف ہٹانے کے لیے اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ لیا ہے جس میں معیاری طریقہ کار سے متعلق تجویز دینے کے لیے دیہی ترقی و پنچایتی راج کے پرنسپل سیکریٹری کی سربراہی میں 8 رکنی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں کمیٹی کو رواں ماہ اکتوبر کی 30 تاریخ تک سفارشی رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔

وادی کشمیر اور خطہ پیر پنچال کے علاوہ خطہ چناب میں موسم سرما میں برفباری کے دوران رابطہ سڑکوں اور شاہراہوں پر سے بنا کسی نقصان کے برف ہٹانے کی خاطر پیشگی اقدامات اٹھانے سے متعلق یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سرینگر: اسکول میں فائرنگ، دو ٹیچرز ہلاک

اس حوالے سے متعلقہ کمیٹی کی سربراہی دیہی ترقی و پنچایتی راج کے پرنسپل سیکرٹری کریں گے، جبکہ کمیٹی میں پرنسپل سیکریٹری مکانات و شہری ترقی، پرنسپل سیکریٹری محکمہ تعمیرات عامہ، کمشنر سیکریٹری محکمہ جل شکتی کے علاوہ سنٹرل بلڈنگس ریسرچ انسٹی چیوٹ و سنٹرل پبلک ورکس کے نمائندے اور محکمہ تعمیرات عامہ کے چیف انجینئر سمیت کمیٹی میں بطور ممبر شامل ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ موسم سرما میں برف ہٹانے کے عمل کے دوران سڑکوں اور شاہراہوں کو کافی نقصان پہنچتا ہے جس کے نتیجے میں کئی سڑکیں خستہ ہوجاتی ہیں اور قابل آمد و رفت نہیں رہ جاتیں۔ ایسے میں سڑکوں کو نقصانات سے بچانے کی خاطر لیا گیا یہ فیصلہ کچھ حد تک سود مند ثابت ہوسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.