جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اقتصادی حالت کو بحال کرنے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تجارتی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے لیے یو ٹی میں موزوں ماحول اور اقدامات انتظامیہ کے زیر غور ہے-
سنہا نے پیر کو وادی کی تاجر انجمن کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد سے گزشتہ ایک برس سے پیدا شدہ اقتصادی صورتحال پر گفتگو کی-
سنہا کی ہدایت پر اس اعلیٰ سطحی کمیٹی میں گورنر کے مشیر کے کے شرما، فائنانشل کمشنر ارون کمار مہتا، کمشنر سیکریٹری منوج کمار دیویدی، محکمہ سیاحت کے سیکریٹری زبیر احمد اور جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین شامل ہیں- یہ کمیٹی یکم ستمبر کو رپورٹ پیش کرے گی-
معیشت کی بحالی کے لئے کمیٹی کی تشکیل، تاجر پراُمید - jammu and kashmir
لیفٹیننٹ گورنر کا کہنا ہے کہ یہ کمیٹی جموں و کشمیر میں اقتصادی حالات کو بحال کرنے اور تجارت کو ضروری خدمات فراہم کرنے کے لئے تجویز پیش کرے گی-