ETV Bharat / state

Kashmir Weather کشمیر میں موسم خشک، صبح اور شام کے وقت سردی کی لہر تیز - کشمیر میں درجہ حرارت

وادی میں ماہ رواں کے آخر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ وادی میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل معمول سے نیچے درج ہو رہا ہے۔ Dry weather in Kashmir

کشمیر میں موسم خشک، صبح اور شام کے وقت سردی کی لہر تیز

author img

By

Published : Oct 24, 2022, 1:45 PM IST

سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں گرچہ موسم خشک ہے تاہم صبح اور شام کے وقت سردی کی لہر میں تیزی محسوس کی جا رہی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں ماہ رواں کے آخر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران دن کے دجہ حرارت میں اضافہ درج ہو سکتا ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ ہی متوقع ہے۔ Temperature in Kashmir

ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل معمول سے نیچے درج ہو رہا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول کے عین مطابق درج ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان

دریں اثنا وادی میں پیر کی صبح سے ہی موسم خشک رہا اور موسم خزاں کی نحیف دھوپ بھی چھائی رہی۔ لوگوں کو جہاں صبح اور شام کے وقت سردی سے بچنے کے لئے روایتی گرام لباس ’پھیرن‘ زیب تن کئے ہوئے اور روایتی کانگڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے وہیں دن میں مختلف مقامات جیسے صحنوں، پارکوں اور دکان تھڑوں پر دھوپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے-

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.