ETV Bharat / state

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور برقرار، پہلگام سرد ترین جگہ

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 11 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 12 سے 15 دسمبر تک موسم میں تبدیلی رونما ہوسکتی ہے۔Weather Update In Kashmir

cold-wave-in-kashmir-pahalgam-coldest-place-recorded-minus-4
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور برقرار، پہلگام سرد ترین جگہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 8, 2023, 3:12 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور بر قرار رہتے ہوئے سیاحتی مقام پہلگام کو مسلسل تیسرے دن بھی سرد ترین جگہ ہونے کا اعزاز حاصل ہوا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 11 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 12 سے 15 دسمبر تک موسم میں تبدیلی رونما ہوسکتی ہے اور اس دوران مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں اگلے تین دنوں کے دوران شبانہ درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری سینٹی گریڈ کی گراوٹ درج ہوسکتی ہے تاہم بعد ازاں اس میں 15 دسمبر تک بہتری متوقع ہے۔

گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.