وادیٔ کشمیر میں خشک موسم کے بیچ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کافی نیچے درج ہونے سے لوگ دوران شب ٹھٹھرتی سردیوں سے کانپ اٹھے۔Cold Intensifies across Kashmir
وادی میں مشہور ترین سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ سردترین جگہیں رہیں جہاں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی11.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ Cold Intensifies Across Kashmir
ادھر محکمۂ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر میں 29 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔MET On Kashmir
انہوں نے کہا کہ وادی میں 30 جنوری کو موسم ابر آلود رہ سکتا ہے جبکہ 31 دسمبر کو کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشیں ہو سکتی ہیں۔
وادی میں مطلع صاف رہنے سے شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کافی نیچے درج ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔Cold Intensifies Across Kashmir
سری نگر میں 18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی10.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔Pahalgam freezes at minus 11.8 degrees Celsius
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم سے کم درجہ حرارت منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔Weather in Kupwara
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : Weather in Kashmir: کشمیر شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج، پہلگام سرد ترین جگہ
دریں اثنا وادی میں جمعے کے روز صبح سے ہی موسم نہ صرف خشک رہا بلکہ ہلکی سی دھوپ بھی چھائی رہی جس سے لوگوں کو صحنوں، پارکوں اور دکان تھڑوں پر لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ وادی میں سردیوں کے بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان کے آخری دن چل رہے ہیں اور 31 جنوری کو اس کا دور حکومت اختتام پذیر ہوگا۔
اس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوگا اس کے دور حکومت کے دوران گرچہ بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے تاہم سردیوں کے زور میں بتدریج کمی واقع ہوگی۔