ETV Bharat / state

ذکریٰ کیس: اسپتال کی طبی غفلت کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل

author img

By

Published : Jan 11, 2021, 4:05 PM IST

سرینگر کے ضلع انتظامیہ نے اے ایس جی اسپتال سرینگر میں 14ماہ کی نابالغ بچی ذکریٰ کی موت کے معاملے میں اسپتال کی مبینہ طبی غفلت کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

cmo srinagar to lead probe in zikra case
ذکریٰ کیس: ہسپتال کی طبی غفلت کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل

ضلع انتظامیہ سرینگر نے 14ماہ کی نابالغ بچی ذکریٰ کی موت کے معاملے میں اے ایس جی اسپتال سرینگر میں مبینہ طبی غفلت کی ذمہ داری طے کرنے کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل کی منظوری دی ہے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سرینگر نے چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) سرینگر کی سربراہی میں یہ تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری کے گئے حکمنامے میں لکھا گیا ہے کہ چیف میڈیکل آفیسر سرینگر کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ نمائندہ آپٹلمولوجی ڈیپارٹمنٹ، ایس ایم ایچ ایس سری نگر اس کے ممبر اور کوئی دوسرا ماہر ہوگا جو سی ایم او سرینگر کے ممبر کے طور پر منتخب کیا جائے گا۔

حکم نامہ کے مطابق تشکیل شدہ کمیٹی کو اس حکمنامے کے اجراء کی تاریخ سے 15 دن کی مدت کے اندر اپنی رپورٹ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سرینگر کے دفتر میں پیش کرنی ہوگی۔"

واضح رہے کی گزشتہ مہینے بچی کے والدین اور رشتےداروں نے سرینگر کی پریس کالونی میں انصاف کے مطالبے کے لیے احتجاج بھی کیا تھا، ان کا دعویٰ تھا کہ "ان کی بچی کی موت اینستھیزیا کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہوئی ہے، ہماری بیٹی قمرواری میں واقع ہسپتال میں گزشتہ ایک برس سے زیر علاج تھی، اہل خانہ نے یہ بھی کہا کہ اسپتال کے حکام نے اپنا جرم قبول کرنے کے بجائے انہیں چیلنج کیا کہ وہ اسپتال کے خلاف مقدمہ درج کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.